پاکستان میں آر تھوڈکس چرچ سے متعلق فلم کا ماسکو میں پریمیئر

Friday, 8 November, 2019 - 15:34

آرتھوڈوکس چرچ پاکستان سے متعلق ایک نئی دستاویزی فلم کا ماسکو میں پریمیئر میں ہوا۔ اس فلم کی تیاری میں مشہور آرتھو عیسائی جوزف فاروق نے اہم کردار ادا کیا۔ لیونڈ سیون کی جانب سے "پنجابی کراس" کے عنوان سے بنائی گئی فلم پاکستان میں روسی آرتھوڈکس چرچ کے نام کی گئی ہے۔ اس فلم کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں جوزف، آرچ اینجل مائیکل مشن اور ماسکو سنٹر کے سینٹ میٹرونا کی ساخت اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتا ہے۔ پاکستانی آرتھوڈوکس پاریشنرز  مقامی زندگی، آرتھوڈوکس بننے کے عمل اور روس کی طرف اپنے رویے سے  متعلق بھی آگاہ کرتے ہیں۔ جوزف فاروق پاکستان میں روسی آرتھوڈکس چرچ کے واحد روح روا پادری ہیں۔ وہ اپنے آبائی علاقے میں مظلوم عیسائیوں کو آرتھوڈوکس کی روشنی سے متعارف کرنے کی ا نتھک کوشش کررہے ہیں اور وہ یہ 2011 میں سینٹ مائیکل آرچ اینجل مشن کے قیام سے پہلے ہی لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ اس کا راستہ آسان نہیں تھا، غربت اورمسلم معاشرے میں عیسائی برادری کے ساتھ روا رکھنے جانے والے امتیازی سلوک اور آرتھوڈوکس ممالک سے علیحدگی ایسے چیلنج تھے جن سے وہ نبردآزما ہوتے ہوۓ اپنے لوگوں کو پاک کیتھولک اور ایپستولک چرچ تک لے آۓ۔ لوگوں کی عاجزی اور جوش جزبات نے پاکستان میں اس عظیم مشن کےلئے اسے کام کرنے کی ترغیب دی۔ سینٹ میٹرونا سینٹر 2017 میں اس مقصد کیلئے کھولا گیا کہ خواتین کو لکھنے اور پڑھنے کے قابل بنایا جاسکے اور انہیں آرتھوڈوکس روایات، عبادات اور خاندانی اقدار کے بارے تعلیم دی جاسکے تاکہ انہیں اسلامی ریاست پاکستان میں اپنے عقائد پر قائم رہنے میں مدد مل سکے۔ انہیں سلائی کڑھائی، دستکاری، اور روزمرہ کی زندگی کی مشکلات سے نمٹنے اور زندگی میں اعتماد و عزم کے ساتھ کام کرنے کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ ایک سالہ تربیتی کورس کی کامیابی پر ہر خاتون کو سلائی مشین بھی دی جاتی ہے۔ فلم کا پریمئیر ماسکو میں روس کے ڈایاسپورا ہاؤس میں ہوا اس میں فلم کے تخلیق کار لیونڈ سیون اور آ رون سیمیول اور سرگودھا نوجوان آرتھوڈکس کمیونٹی کے کوآرڈینیٹر شریک ہوئے۔ ترجمہ: طیب بلوچ https://www.youtube.com/watch?v=Jb8GTE9WlGY&feature=emb_logo   

 

خبریں

24.04.2020 - 19:27